ویلنگٹن ۔13اگست (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم کرسٹوفر لکسن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو معاملہ فہمی کی صلاحیت سے عاری اور الجھن کا شکار ہو چکے ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق کرسٹوفر لکسن نے بتایا کہ انسانی امداد کی کمی، لوگوں کی نقلِ مکانی اور غزہ کا الحاق انتہائی خوفناک ہے اور نیتن یاہو بہت آگے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ …
اسرائیلی وزیر اعظم معاملہ فہمی کی صلاحیت سے عاری ، الجھن کا شکار ہو چکے ہیں، وزیرِ اعظم نیوزی لینڈ

مزید خبریں
ویلنگٹن ۔13اگست (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم کرسٹوفر لکسن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو معاملہ فہمی کی صلاحیت سے عاری اور الجھن کا شکار ہو چکے ہیں۔
العربیہ اردو کے مطابق کرسٹوفر لکسن نے بتایا کہ انسانی امداد کی کمی، لوگوں کی نقلِ مکانی اور غزہ کا الحاق انتہائی خوفناک ہے اور نیتن یاہو بہت آگے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں وہ الجھن کا شکار ہو چکے ہیں۔ غزہ شہر پر حملہ بالکل اور قطعاً ناقابلِ قبول ہے۔








