نواز شریف نے پاکستان میں ترقی کی بنیاد رکھی عابد شیر علی

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہماری قیادت نے 50 سال کا احتساب دیااور اب عمران خان سے جواب چاہیئے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ میں عمران خان سے یہی سوال پوچھنے آیا ہوں کہ وہ کس حیثیت سے حسن نواز ،حسین نواز اور مریم نواز …

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہماری قیادت نے 50 سال کا احتساب دیااور اب عمران خان سے جواب چاہیئے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ میں عمران خان سے یہی سوال پوچھنے آیا ہوں کہ وہ کس حیثیت سے حسن نواز ،حسین نواز اور مریم نواز سے ان کے کاروبار کا سوال کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان میں ترقی کی بنیاد رکھی جبکہ عمران خان کے والد نے پاکستان میں کرپشن کی بنیاد رکھی جنہیں ذوالفقار علی بھٹو نے کرپشن کے الزام میں نکالا تھا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے والد نے بنی گالہ سے لے کر زمان پارک کی پراپرٹی پاکستان کے غریب عوام کے پیسوں سے چوری کر کے بنائی ۔عمران خان چوری کے پیسے سے لندن پڑھنے گئے تھے۔

Leave a Reply