اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا کہ کہ پاکستان میں ہر شخص کو انفرادی اور مذہبی آزادی حاصل ہے اور تمام مذاہب کے لوگ بلاخوف و خطر اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکتے ہیں ، رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر انسانی حقوق کی پاسداری کرنا پاکستان کا وطیرہ رہا ہے، ہم ایک عرصہ سے …
تمام درپیش مسائل اور چیلنجوں کے باوجود کبھی انسانی حقوق کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کیا گیا وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل
اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا کہ کہ پاکستان میں ہر شخص کو انفرادی اور مذہبی آزادی حاصل ہے اور تمام مذاہب کے لوگ بلاخوف و خطر اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکتے ہیں ، رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر انسانی حقوق کی پاسداری کرنا پاکستان کا وطیرہ رہا ہے، ہم ایک عرصہ سے قدرتی آفات بالخصوص دہشت گردی کی جنگ لڑتے آئے ہیں لیکن تمام درپیش مسائل اور چیلنجوں کے باوجود پاکستان نے کبھی بھی انسانی حقوق کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کیا، جمعرات کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مثبت انداز میں کوششیں کیں ہیں۔ ا









