"سینیٹ کا اجلاس کل شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔”
سینیٹ کا اجلاس کل شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):سینیٹ کا اجلاس کل (پیر) شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا جس کی صدارت چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کریں گے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت سینیٹ کا اجلاس 17 اگست کو طلب کیا ہے۔اجلاس میں ملکی و بین الاقوامی اہم امور پر غور کیا جائے گا جبکہ ایوان بالا میں اہم قومی اموراور قانون سازی بھی زیر بحث آئے گی۔








