ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کے تعاون سے شاندار تقریب کا اہتمام

"جشنِ آزادی کے سلسلے میں چلڈرن ہوم گوجرانوالہ میں ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کے تعاون سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران، ماہرینِ صحت اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔”

گوجرانوالہ۔ 16 اگست (اے پی پی):جشن آزادی کے سلسلہ میں چلڈرن ہوم گوجرانوالہ میں ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کے تعاون سے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ارشاد وحید ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مس زیب النساء، ڈاکٹر طاہرہ گائناکالوجسٹ، ماہر اطفال/چائلڈ سپیشلسٹ اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جشن آزادی کی اس تقریب میں بچوں نے قرات، نعت اور تقاریر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، فضا اور مہک نے حب الوطنی اور پاکستان کی آزادی پر تقاریر کیں۔ اس موقع پر جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور بچوں میں انعامات اور تحائف کی تقسیم بھی کی گئی جبکہ ادارے کی جانب سے ریفریشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔مجموعی طور پر، اس تقریب نے بچوں کو ایک خوش کن، حب الوطنی اور یادگار تجربہ فراہم کیا، جبکہ ان کے اعتماد، صلاحیتوں اور قومی شناخت کے احساس کی حوصلہ افزائی کی۔