وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی)وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف ہر فورم پر سرخرو ہو ئے ہیں کسی جگہ بھی استثنی نہیں لیا اورہر فورم پر پیش ہوئے ہیں ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف یا ان کے خاندان …

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی)وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف ہر فورم پر سرخرو ہو ئے ہیں کسی جگہ بھی استثنی نہیں لیا اورہر فورم پر پیش ہوئے ہیں ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف یا ان کے خاندان کے خلاف کوئی ایسی چیز سامنے آجائے جس سے انہیں کوئی سیاسی فائدہ ہو جائے تو ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ملک آج معاشی طور پر جہاں پر موجود ہے اور وزیر اعظم محمد نواز شریف جس محنت اور لگن کے ساتھ قوم سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں وہ پاکستان کے عوام دیکھ رہے ہیں۔

Leave a Reply