آپریشن خیبرفور میں اب تک 13دہشت گرد ہلاک، 6 زخمی ہوئے

راولپنڈی ۔ 20 جولائی (اے پی پی) سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن خیبرفور میں اب تک 13دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جمعرات کو یہاں جاری بیان کے مطابق آپریشن خیبرفور کے ضمن میں منصوبے کے مطابق پیش رفت جاری ہے اور مختلف اطراف سے فوجیوں جن میں سپیشل …

راولپنڈی ۔ 20 جولائی (اے پی پی) سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن خیبرفور میں اب تک 13دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جمعرات کو یہاں جاری بیان کے مطابق آپریشن خیبرفور کے ضمن میں منصوبے کے مطابق پیش رفت جاری ہے اور مختلف اطراف سے فوجیوں جن میں سپیشل سروسز گروپ کے فوجی بھی شامل ہیں، نے پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے 90مربع کلومیٹر کے علاقہ کو کلئیر کردیا ہے اور اب دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہاہے۔

Leave a Reply