اپر دیر ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھ سے ہر روز استعفیٰ کی بھیک مانگنے والوںکو شرم آنی چاہیے ، کیا میں ان کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنا ہوں ، 2014ءمیں شاہراہ دستور چار ماہ تک یرغمال بنی رہی ، آئین اور قانون کے کفن تیار ہوتے رہے، ہم نے فتنے فساد کی قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا،آج …
وزیر اعظم محمد نواز شریف کا لواری ٹنل کے افتتاح کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب

مزید خبریں
اپر دیر ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھ سے ہر روز استعفیٰ کی بھیک مانگنے والوںکو شرم آنی چاہیے ، کیا میں ان کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنا ہوں ، 2014ءمیں شاہراہ دستور چار ماہ تک یرغمال بنی رہی ، آئین اور قانون کے کفن تیار ہوتے رہے، ہم نے فتنے فساد کی قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا،آج کل مخالفین کے سرکس پر پانامہ لیکس کا بورڈ لگا ہواہے، اس احتساب کو کوئی نہیں مانے گا، یہ احتساب نہیں استحصال ہے.۔ انہوں نے ان خیالات کاا ظہار جمعرات کو یہاں لواری ٹنل کے افتتاح کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، وزیر اعظم کے مشیر مہتاب عباسی، صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) انجینئر امیر مقام، سابق وزیر اعلیٰ پیر صابر شاہ، چترال سے رکن قومی اسملبی سید افتخار ا لدین، مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے سربراہ کیپٹن (ر) صفدر، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی بھی موجود تھے۔وزیر اعظم نے تختی کی نقاب کشائی کرکے لواری ٹنل کا افتتاح کیا اور ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا مانگی۔ وزیر اعظم کو لواری ٹنل منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ انہوںنے سرنگ کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پراپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہاکہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ چار سالہ دور حکومت میں میرے لئے کوئی خوشی کاسب سے بڑادن ہے تو وہ آج کا دن ہے جب لواری ٹنل کا منصوبہ مکمل ہو رہا ہے ۔ اس حلقے کی عوام نے نواز شریف کو ووٹ نہیں دیئے یہاں سے افتخارالدین جیتے ان کا تعلق ہماری جماعت سے نہیں ، ان کے والد کا ہماری جماعت سے تعلق تھا۔ یہ مسلم لیگ (ن) میں آنا چاہتے ہیں تاہم میں نے انہیں کہا ہے کہ ابھی مسلم لیگ (ن) کو کام کرنے دو۔ وزیراعظم نے کہا کہ بعض لوگ کہتے تھے کہ ہم نیاپاکستان بنائیں گے میں انہیں کہتا ہوں کہ نیا پاکستان بعد میں بنانا پہلے نیا کے پی کے بناﺅ وہ بھی نہیں بنا سکے۔








