لاہور ۔ 20 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ فلاحی ادارے انسانیت کی بقاءکیلئے بہت ضروری ہیں، جہاں اس وقت معاشرے میں اچھائی کے کاموں میں کمی ہو تی جا رہی ہے وہاں پر ایسے رفاعی اداروں کا قیام کسی نعمت سے کم نہےں، ایس او ایس چلڈرنز ویلج انسانیت کی خدمت کیلئے بہت بڑا فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔ وہ جمعرات کو یہاںگورنر …
صدر مملکت ممنون حسین کی گورنر ہاﺅس لاہور میں ایس او ایس ویلج کے بچوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
لاہور ۔ 20 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ فلاحی ادارے انسانیت کی بقاءکیلئے بہت ضروری ہیں، جہاں اس وقت معاشرے میں اچھائی کے کاموں میں کمی ہو تی جا رہی ہے وہاں پر ایسے رفاعی اداروں کا قیام کسی نعمت سے کم نہےں، ایس او ایس چلڈرنز ویلج انسانیت کی خدمت کیلئے بہت بڑا فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔ وہ جمعرات کو یہاںگورنر ہاﺅس لاہور مےں ایس او ایس ویلج کے بچوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ ایس او ایس ویلج کے بچوں کے وفد کی قےادت ادارہ کی صدر ثریا انور نے کی۔ اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسےن کو ایس او ایس ویلج کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی آگاہ کےا گےا۔ صدر مملکت نے ایس او ایس ویلج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ انسانیت کی خدمت کیلئے بہت بڑا فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔








