پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد حسین کھوکھر نے ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی چھٹی کروا دی

لاہور۔20 جولائی (اے پی پی )ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ہاکی ٹیم کی بری پرفارمنس پر سخت ایکشن لیتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد حسین کھوکھر نے ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی چھٹی کروادی ،ٹیم منیجر اولمپیئن حنیف خان اور ہیڈکوچ خواجہ جنید کو فارغ کردیا اور ان کی جگہ اولمپیئن حسن سردار کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیا چیف سلیکٹر ،ایاز محمود اور مصدق …

لاہور۔20 جولائی (اے پی پی )ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ہاکی ٹیم کی بری پرفارمنس پر سخت ایکشن لیتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد حسین کھوکھر نے ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی چھٹی کروادی ،ٹیم منیجر اولمپیئن حنیف خان اور ہیڈکوچ خواجہ جنید کو فارغ کردیا اور ان کی جگہ اولمپیئن حسن سردار کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیا چیف سلیکٹر ،ایاز محمود اور مصدق حسین کو سلیکٹر بنادیا گیا ،خواجہ جنید کی جگہ فرحت خان کو چیف کوچ جبکہ محمد شفقت اور محمد سرور کوچ ہوں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف کے صدر نے ہیڈ کوچ خواجہ جنید اور دیگر عہدیداران کو اپنے عہدے سے استعفی دینے کا موقع دیا تھا لیکن ان کے لیت و لعل کے بعد پی ایچ ایف کے صدر کو مذکورہ عہدیداران کی چھٹی کروانا پڑی ۔

Leave a Reply