اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالت نے توثیق کی کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے کسی دور میں اختیارات کا غلط استعمال نہیں کیا‘ ان پر کسی دور اقتدار میں کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے‘منی لانڈرنگ،پاکستانی عوام کا پیسہ چوری اور اثاثے چھپانے کے الزامات لگانے والے آج کن الزامات پرکھڑے ہیں‘مخالفین خیبر …
وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب کی سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالت نے توثیق کی کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے کسی دور میں اختیارات کا غلط استعمال نہیں کیا‘ ان پر کسی دور اقتدار میں کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے‘منی لانڈرنگ،پاکستانی عوام کا پیسہ چوری اور اثاثے چھپانے کے الزامات لگانے والے آج کن الزامات پرکھڑے ہیں‘مخالفین خیبر پختونخوا میں احتساب ادارے کا تالا کھول کر اپنے منہ کو لگائیں‘وزیراعظم محمد نواز شریف اور شریف فیملی سپریم کورٹ میں بھی سرخرو ہوںگے ‘وزیراعظم کے خلاف مقدمہ کرپشن کا نہیں اقتدار کی ہوس اور جھوٹ کا ہے‘مجھے بنی گالہ میں بیٹھے ایک شخص کی ذہنی حالت پر تشویش ہے وہ روزانہ اپنے جھوٹ سے قوم کو گمراہ کرتا ہیں۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ درخواست گذار وزیراعظم کے خلاف یہ الزامات لیکر سپر یم کورٹ میں آیا تھا کہ وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کی ‘پاکستان کے عوام کا پیسہ چوری کیا اور اپنے اثاثے چھپائے ‘ انہوں نے کہا کہ مخالفین نے پاناما کیس کو سیاسی بیساکھی کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کو جے آئی ٹی پر پہلے روز جو تحفظات تھے وہ اب بھی قائم ہیں ‘ اس سارے عرصے میں صرف ایک بات ثابت ہوئی ہے کہ پاکستان کی اعلی عدلیہ نے بھی توثیق کی ہے کہ تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم اوردو مرتبہ وزیراعلی پنجاب رہنے والے محمد نواز شریف کے دور میں اختیارات کا غلط استعمال یا کرپشن نہیں ہوئی ہے ۔








