اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، خیبرپختونخوا، میرپورخاص ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش …
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، خیبرپختونخوا، میرپورخاص ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے۔








