وفاقی وزیر امیر مقام کی سوات سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات، مکمل بحالی کی یقین دہانی

سوات۔ 16 اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے سوات کے علاقے بیشبنڑ یختنگی میں حالیہ سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کی اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ امیر مقام نے کہا کہ یہ سانحہ پوری قوم کے لیے باعثِ افسوس …

سوات۔ 16 اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے سوات کے علاقے بیشبنڑ یختنگی میں حالیہ سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کی اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ امیر مقام نے کہا کہ یہ سانحہ پوری قوم کے لیے باعثِ افسوس ہے اور وفاقی حکومت متاثرہ خاندانوں کی مکمل بحالی تک ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ لواحقین کو ہر ممکن مالی و انسانی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اس کٹھن وقت میں خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔

اس اندوہناک واقعے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جن میں انور علی کا بیٹا، مخوزی کے جاوید خان، امیر زیب کا داماد، سید مہابت علی، ان کی بیٹی اور بہادر شیر کی چار بیٹیاں شامل تھیں۔