صدر مملکت ممنون حسین کی نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ علی نواز چوہان سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 21جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ معاشرے کی بہتری اورکمزور طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایسے اداروں کی ضرورت ہے جو ان طبقات کو تحفط اور قانونی مدد فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق (این سی ایچ آر) جیسے ادارے معاشرے کے اطمینان اور استحکام کے لیے ضروری ہیں۔ صدر مملکت نے ان خیالات …

اسلام آباد ۔ 21جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ معاشرے کی بہتری اورکمزور طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایسے اداروں کی ضرورت ہے جو ان طبقات کو تحفط اور قانونی مدد فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق (این سی ایچ آر) جیسے ادارے معاشرے کے اطمینان اور استحکام کے لیے ضروری ہیں۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ علی نواز چوہان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر این سی ایچ آر سندھ کے ممبر انیس ہارون بھی ملاقات میں موجود تھے۔صدر مملکت نے کہا کہ ہمارے عقائد اور ملکی آئین تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال دنیا کے بیشتر ممالک سے بہتر ہے لیکن اس کی مزید بہتری کی لیے کوششیں جاری رہنی چاہییں۔

Leave a Reply