اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم تعلیمی ریفارم پروگرام کے تحت سپیشل بچوں کیلئے خصوصی طور پرڈیزائن کی گئی دو بسیں خصوصی تعلیمی اداروں کے حوالے کر دی گئیں۔ان بسوں میں خصوصی بچوں کے سفر کیلئے ضروری سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔ پہلے مر حلے میں کیڈ کے تحت تعلیمی اداروں کو70بسیں فراہم کی گئی ہیں جن میں دو بسوں میں وزیر اعظم کی ہدایت پر …
وزیر اعظم تعلیمی ریفارم پروگرام کے تحت سپیشل بچوں کیلئے خصوصی طور پرڈیزائن کی گئی دو بسیں خصوصی تعلیمی اداروں کے حوالے کر دی گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم تعلیمی ریفارم پروگرام کے تحت سپیشل بچوں کیلئے خصوصی طور پرڈیزائن کی گئی دو بسیں خصوصی تعلیمی اداروں کے حوالے کر دی گئیں۔ان بسوں میں خصوصی بچوں کے سفر کیلئے ضروری سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔ پہلے مر حلے میں کیڈ کے تحت تعلیمی اداروں کو70بسیں فراہم کی گئی ہیں جن میں دو بسوں میں وزیر اعظم کی ہدایت پر مخصوص تبدیلیاں کروا کر سپیشل بچوں کے تعلیمی اداروں کو دی گئی ہیں۔اس سے قبل بھی پانچ بسیں سپیشل بچوں کے تعلیمی اداروں کے حوالے کی گئیں۔ ان بسوں میں ویل چئیر استعمال کرنے والے معذور بچوں کیلئے ایک اضافی دروازہ لگایا گیا ہے جس کے ساتھ مخصوص ریمپ لگانے کی سہولت موجود ہے جس کی بدولت معذور بچوں کو ان بسوں پر چڑھنے اور اترنے میں مدد ملے گی۔








