اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی ترقی کےلئے حکومت معیشت سے جڑے تمام شعبوں میں اصلاحات کا فریم ورک متعارف کرائے جس کیلئے شراکت داروں سمیت مقامی اور غیر ملکی معاشی ماہرین کو ذمہ داری سونپی جائے۔اتوار کو اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ ایف بی آر کے نظام میں بہتری اور ٹیکس …
حکومت معیشت سے جڑے تمام شعبوں میں اصلاحات کا فریم ورک متعارف کرائے، آل پاکستان انجمن تاجران
اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی ترقی کےلئے حکومت معیشت سے جڑے تمام شعبوں میں اصلاحات کا فریم ورک متعارف کرائے جس کیلئے شراکت داروں سمیت مقامی اور غیر ملکی معاشی ماہرین کو ذمہ داری سونپی جائے۔اتوار کو اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ ایف بی آر کے نظام میں بہتری اور ٹیکس جمع کرنے کیلئے اداروں میں کوآرڈی نیشن ہونی چاہیے ۔
حکومت بھی ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرے اور ٹیکس دہندگان کو سہولیات فراہم کی جائیں ، ٹیکسز کی شرح اور تعداد کم کی جائے جس سے حکومت کی توقعات سے زیادہ ٹیکس آمدن ہو گی ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ معیشت کو پائوں پر کھڑا کرنے کےلئے طویل المدت پالیسیاں مرتب کی جائیں۔ ایف بی آر کی استعداد بڑھائی جائے تاکہ ٹیکس لیکج کو روکا جا سکے ۔









