اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سترویں یوم جشن آزادی کے موقع پروفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خطاطی کی بین الاقوامی نمائش قوم کے لئے ایک خوبصورت تحفہ ہو گی۔یہ نمائش اس عظیم اسلامی میراث کے فروغ اور مسلم دنیا میں اتحاد ویک جہتی کا ذریعہ بنے گی۔ وہ جمعہ کو قومی تاریخ …
مشیر وزیر اعظم عرفان صدیقی کی زیرصدارت قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن میںمنعقدہ اجلاس میں نمائش کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سترویں یوم جشن آزادی کے موقع پروفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خطاطی کی بین الاقوامی نمائش قوم کے لئے ایک خوبصورت تحفہ ہو گی۔یہ نمائش اس عظیم اسلامی میراث کے فروغ اور مسلم دنیا میں اتحاد ویک جہتی کا ذریعہ بنے گی۔ وہ جمعہ کو قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن میںمنعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ مشیر وزیراعظم کی زیرصدارت منعقدہ اس اجلاس میں 25 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہونے والی چار روزہ بین الاقوامی خطاطی نمائش کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعظم کے مشیرنے ہدایت کی کہ نمائش کے سلسلے میں بہترین انتظامات کو یقینی بنایاجائے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ ’ن والقلم‘قومی خطاطی نمائش کے کامیاب انعقاد کے بعد اسلامی کانفرنس تنظیم (او۔آئی۔سی) کے تحقیقی ادارہ برائے اسلامی تاریخ،فنون اور ثقافت (ارسیکا) نے پاکستان میں خطاطی کی بین الاقوامی کانفرنس میں تعاون کی پیشکش کی تھی۔








