اسلام آباد ۔ 21جولائی (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ ہمیں پاک چین دوستی پر فخر ہے، چینی کمپنیاں پاکستان اور آزاد کشمیر کی ترقی کےلئے اہم کردار اد کر رہی ہیں، کوہالہ، کروٹ اور ماہل کے ہائیڈرو پاور منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان بجلی کی ضرورت میں کافی حد تک خود کفیل ہو گا، چین میں بطور سفیر اپنے …
صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان کا بریفنگ کے موقع پر اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21جولائی (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ ہمیں پاک چین دوستی پر فخر ہے، چینی کمپنیاں پاکستان اور آزاد کشمیر کی ترقی کےلئے اہم کردار اد کر رہی ہیں، کوہالہ، کروٹ اور ماہل کے ہائیڈرو پاور منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان بجلی کی ضرورت میں کافی حد تک خود کفیل ہو گا، چین میں بطور سفیر اپنے چینی دوستوں سے مل کر پاکستان اور آزاد کشمیر میں درجنوں ہائیڈرو پاور جنریشن منصوبوں کی نشاندہی، فزیبلٹی اور فنانسنگ کےلئے بہت کام کیا تھا، کروٹ، کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کا سی پیک میں شامل ہونا ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں چائنا تھری گارجز ساﺅتھ ایشیاءانوسٹمنٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی طرف سے کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور ماہل ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ کو موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔








