سرینگر ۔ 21 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںسیدعلی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے جمعہ کو مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں کے بڑھتے ہوئے قتل عام کے خلاف مکمل ہڑتال اورسرینگر میں اقوام متحد ہ کے فوجی مبصر ین دفتر کے باہر پر امن احتجاجی دھرنے کی کال دی تھی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطا بق …
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام مشترکہ حریت قیادت کی یادداشت

مزید خبریں
سرینگر ۔ 21 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںسیدعلی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے جمعہ کو مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں کے بڑھتے ہوئے قتل عام کے خلاف مکمل ہڑتال اورسرینگر میں اقوام متحد ہ کے فوجی مبصر ین دفتر کے باہر پر امن احتجاجی دھرنے کی کال دی تھی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطا بق حریت قائدین نے اس موقع پر اقوام متحدہ کے دفتر میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام مقبوضہ وادی کشمیر کی تشویش ناک صورتحال اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور انکے قتل عام کے بارے میں ایک یادداشت بھی پیش کرنی تھی تاہم بھارتی قابض انتظامیہ نے حریت قائدین کوپر امن دھرنا دینے سے روکنے کیلئے انہیں گھروں اور جیلوں میں نظربند ، سرینگر اوردیگر علاقوںمیںکرفیو اور پابندیاں عائد اورسونہ وارکی طرف جانیوالی تمام سڑکوںکی ناکہ بندی کردیں۔ حریت قیادت ان پابندیوں کے باعث یادداشت اقوام متحدہ کے دفتر پیش نہیں کر سکی جس کی وجہ سے یادداشت نیویارک میں عالمی ادارے کے ہیڈ کوارٹرکو ای میل کی گئی ہے ۔








