لاہور۔21 جولائی (اے پی پی )پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاءکپ کی تیاری کےلئے تربیتی کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا، سابقہ مینجمنٹ کی جانب سے نظر انداز کئے جانے والے سینئر کھلاڑیوں کو بھی کیمپ میں طلب کرلیا گیا۔ تربیتی کیمپ 24 جولائی سے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں نئی مینجمنٹ کی زیر نگرانی شروع ہوگا جسے پی ایچ ایف نے ایک روز قبل ٹیم کی ذمے داری سونپی …
ایشیاءکپ کی تیاری ،پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تربیتی کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا
لاہور۔21 جولائی (اے پی پی )پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاءکپ کی تیاری کےلئے تربیتی کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا، سابقہ مینجمنٹ کی جانب سے نظر انداز کئے جانے والے سینئر کھلاڑیوں کو بھی کیمپ میں طلب کرلیا گیا۔ تربیتی کیمپ 24 جولائی سے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں نئی مینجمنٹ کی زیر نگرانی شروع ہوگا جسے پی ایچ ایف نے ایک روز قبل ٹیم کی ذمے داری سونپی ہے۔ایشیاءکپ بارہ سے بائیس اکتوبر تک بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا جس کی فاتح ٹیم ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرے گی۔









