اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) حکومت پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سندھ میں غذائی بہتری سے متعلق 6 کروڑ یورو کا مالیاتی معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدہ پر دستخط کرنے کی تقریب جمعہ کو یہاں وزارت خزانہ میں ہوئی۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن شاہد محمود اور پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس نے معاہدہ پر دستخط کئے۔ وفاقی خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی تقریب …
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سندھ میں غذائی بہتری بارے 6 کروڑ یورو کا مالیاتی معاہدہ طے پا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) حکومت پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سندھ میں غذائی بہتری سے متعلق 6 کروڑ یورو کا مالیاتی معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدہ پر دستخط کرنے کی تقریب جمعہ کو یہاں وزارت خزانہ میں ہوئی۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن شاہد محمود اور پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس نے معاہدہ پر دستخط کئے۔ وفاقی خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی تقریب میں موجود تھے۔ معاہدہ کا مقصد حکومت سندھ کی استعداد کار بڑھانا ہے تاکہ وہ غذائیت سے متعلق اپنی کثیر الشعبہ جاتی پالیسی کو موثر طریقہ سے نافذ کر سکے۔ اس کے علاوہ سندھ میں غذائی بہتری میں براہ راست معاونت بھی اس معاہدہ کا حصہ ہے۔ پروگرام میں پالیسی و ایڈووکیسی، مقامی شراکت داروں کی استعداد کار، حکومت سندھ کے غذاءسے متعلق معلوماتی انتظامی نظام کو مضبوط بنانا اور آگاہی پیدا کرنا شامل ہے۔








