موبی لنک بینک کا نظام سسٹمز لمیٹڈ کے اشتراک سے ٹیمینوس کے جدید ورژن پر کامیابی سے منتقل

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):موبی لنک بینک نے اپنے بنیادی بینکنگ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے اپنے سسٹم کوٹیمینوسR17 ورژن سے کلاؤڈ نیٹو پلیٹ فارم ٹیمینوسR23 پر کامیابی سے اپ گریڈ کر لیا ہے، یہ پیشرفت بینک کی ٹیکنالوجی میں جدت، آپریشنل مہارت اور صارفین کے لئے ڈیجیٹل سہولیات بہتر بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، اس کامیاب تبدیلی کو عالمی سطح پر بینکنگ کے شعبے …

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):موبی لنک بینک نے اپنے بنیادی بینکنگ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے اپنے سسٹم کوٹیمینوسR17 ورژن سے کلاؤڈ نیٹو پلیٹ فارم ٹیمینوسR23 پر کامیابی سے اپ گریڈ کر لیا ہے، یہ پیشرفت بینک کی ٹیکنالوجی میں جدت، آپریشنل مہارت اور صارفین کے لئے ڈیجیٹل سہولیات بہتر بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، اس کامیاب تبدیلی کو عالمی سطح پر بینکنگ کے شعبے میں ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے ٹمینوس(Temenos) اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے شعبے میں قائدانہ کردار کی حامل ٹیکنالوجی کمپنی سسٹمز لمیٹڈ کے اشتراک سے ممکن بنایا گیا ہے۔

بدھ کو جاری بیان کے مطابق نئے سسٹم کی بدولت بینکنگ آپریشنز کی کارکردگی اس میں توسیع کی صلاحیت اور مضبوطی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، یہ نیا آرکیٹیکچر نہ صرف جدید ڈیجیٹل فیچرز کا بآسانی امتزاج فراہم کرتا ہے بلکہ سکیورٹی اور کمپلائنس کو بھی مزید بہتر بناتا ہے۔ یہ سسٹم تیز تر لین دین اور ریئل ٹائم ریسپانس کے ذریعے صارفین کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق جدید بینکنگ کی سہولیات کے استعمال کو بھی یقینی بنائے گا۔ موبی لنک بینک کے صدر و سی ای او حارث محمود چوہدری نے کہاکہ یہ ایک نیا دور ہے۔

ٹیمینوس کی جدید کلاؤڈ نیٹو ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہم پاکستان میں اگلی نسل کی ڈیجیٹل بینکنگ کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ اب ہمارے صارفین زیادہ تیز، محفوظ اور رواں انداز سے بینکنگ خدمات حاصل کر سکیں گے جبکہ ہم مالی شمولیت اور ڈیجیٹل جدت میں اپنی قیادت کو مزید مستحکم بنا رہے ہیں۔سسٹمز لمیٹڈ کی جنرل منیجر برائے بینکنگ و فنانشل سروسز عمارہ مسعود نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے موبی لنک بینک کے بنیادی نظام کو جدید بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور پی سی اے۔ او کے ای کو بروئے کار لا کر او سی آئی پر جدید ترین ٹیمینوس ٹرانزایکٹ پر منتقل کیا۔

ٹیمینوس ٹرانزیکٹ کا جدید ورژن ڈیجیٹل بینکنگ کی صلاحیتوں، کلاؤڈ، ڈیٹا، اے آئی اور سکیورٹی کو یکجا کرتا ہے جس سے بینک کو مزید مضبوطی اور جدت حاصل ہوئی ہے، اپنی گہری مہارت اور ریگولیٹری سہولتوں سے فائدہ اٹھا کر ہم نے خطے میں بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل تبدیلیوں کے لئے ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔صارفین کے لئے اس اپ گریڈ کے بعد بینکنگ خدمات کا استعمال مزید سہل اور جدید ہوگیا ہے، یہ سسٹم ڈیجیٹل آن بورڈنگ اور ذاتی مالیاتی سہولتوں کا آسان امتزاج ہے۔

بیک اینڈ پر مزید سخت سکیورٹی پروٹوکولز اور بہتر کمپلائنس صارفین کا اعتماد بڑھانے کے ساتھ ساتھ ریگولیٹری تقاضوں سے ہم آہنگی بھی فراہم کرتے ہیں۔جاز کے سی ای او عامر ابراہیم نے کہاکہ موبی لنک بینک میں R23 کی بڑی تبدیلی پاکستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے اگلے دور میں پیشرفت کی ایک نمایاں مثال ہے۔ عالمی معیار کی ٹیکنالوجی اور مالی شمولیت کے عزم کو یکجا کرکے ہم لاکھوں صارفین کے لئے تیز تر، محفوظ اور باسہولت بینکنگ خدمات پہنچا رہے ہیں۔

یہ محض سسٹم اپ گریڈ نہیں بلکہ ایک مربوط، کیش لیس اور شمولیتی معیشت کی جانب اہم قدم ہے۔ ٹیمینوس کے R23 کا ماڈیولر اور سکیل ایبل ڈیزائن بینک کو کم سے کم تعطل کے ساتھ نئی سہولتیں زیادہ جلدی متعارف کرانے کا موقع فراہم کرتا ہے جبکہ بہتر ڈائیگناسٹکس اور بیک اینڈ ویژیبلیٹی تیزرفتاری سے مسائل کے حل اور سروس کی فراہمی کو آسان بناتی ہے۔ یہ نظام اندرونی سطح پر ورک فلو کو آسان، مینول پروسیسز کو کم اور مجموعی کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے۔

اس کے جدید مانیٹرنگ اور خودمختار سروس ماڈیولز نہ صرف دیکھ بھال کو مزید آسان بناتے ہیں بلکہ مسلسل مستعدی اور مستقبل کے تقاضوں کے مطابق جدت کو بھی یقینی بناتے ہیں۔ٹیمینوس کے منیجنگ ڈائریکٹر برائے مشرقِ وسطیٰ و افریقہ سنتوش راؤ نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ موبی لنک بینک نے یہ جرأت مندانہ قدم اٹھایا۔ یہ اپ گریڈ محض ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی تبدیلی ہی نہیں بلکہ جدید بینکاری کی جانب ایک سٹریٹجک قدم ہے۔

ٹیمینوس کے ساتھ موبی لنک جیسے ڈیجیٹل بینکس زیادہ تیز رفتاری سے جدت لا سکتے ہیں، سمجھ داری سے اپنی سروسز بڑھا سکتے ہیں اور صارفین کو شاندار تجربہ فراہم کر سکتے ہیں۔یہ پیش رفت موبی لنک بینک کے وژن کا مرکزی حصہ ہے، جس کے تحت وہ پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کو نئی شکل دے کر محفوظ، آسان اور سب کے لیے شمولیتی مالیاتی سہولتیں فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔

مزید خبریں