اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ بالائی علاقوں میں موسمی صورتحال اور سڑکوں کی بندش کے پیش نظر سفری سرگرمیوں کے لئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق شمالی علاقہ جات بالخصوص گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے باعث متعدد اہم سڑکوں کے شدید متاثر ہوئی ہیں۔ شیوک میں سلتورو …
این ڈی ایم اے کا بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ بالائی علاقوں میں موسمی صورتحال اور سڑکوں کی بندش کے پیش نظر سفری سرگرمیوں کیلئے الرٹ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ بالائی علاقوں میں موسمی صورتحال اور سڑکوں کی بندش کے پیش نظر سفری سرگرمیوں کے لئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق شمالی علاقہ جات بالخصوص گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے باعث متعدد اہم سڑکوں کے شدید متاثر ہوئی ہیں۔ شیوک میں سلتورو دریا کا پل لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے کے باعث مکمل بند ہو گیا ہے۔ جگلوٹ-سکردو روڈ پر آستک پل کے متاثر ہونے سے ون وے ٹریفک جاری ہے۔ دیان سے غذر، شندور، خلتی، دین اور اشکومن روڈز بھی شدید متاثر ہوئی ہیں اور ٹریفک کے لئے مکمل بند ہیں۔ اسی طرح سکردو میں کارگل، خرمنگ اور تھنگل نالہ سے شگر کا راستہ بھی بند ہو گیا ہے۔
گلگت روڈ نلتر کے مقام پر ٹریفک کے لئے بند ہےتاہم بحالی کے بعد گانچھے میں سرمو پل اور سکردو میں باغیچہ روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ اسی طرح ہنزہ میں گلمیت تا گوجال روڈ، گلگت میں جگلوٹ سے گرو روڈ اور استور میں چلم روڈز بھی بحال کر دی گئی ہیں۔این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ سڑکوں پر سفر سے گریز کیا جائے اور متبادل یا غیر محفوظ راستوں کا استعمال نہ کیا جائے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو بروقت معلومات فراہم کر رہا ہے تاکہ پیشگی تیاری یقینی بنائی جا سکے۔ترجمان نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ تازہ ترین معلومات کے لئے این ڈی ایم اے کے الرٹس پر عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔








