حویلیاں ڈرائی پورٹ منصوبے پر پیش رفت جاری

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) خیبرپختونخوا کے علاقے حویلیاں میں پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ پر ڈرائی پورٹ منصوبے پر پیش رفت جاری ہے اور باضابطہ کام جلد شروع ہونے کا امکان ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ڈرائی پورٹ کے قیام کے لئے منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے۔ چین نے ڈرائی پورٹ کی تعمیر کیلئے مالی اور تکنیکی تعاون …

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) خیبرپختونخوا کے علاقے حویلیاں میں پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ پر ڈرائی پورٹ منصوبے پر پیش رفت جاری ہے اور باضابطہ کام جلد شروع ہونے کا امکان ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ڈرائی پورٹ کے قیام کے لئے منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے۔ چین نے ڈرائی پورٹ کی تعمیر کیلئے مالی اور تکنیکی تعاون فراہم کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ پر کنٹینرائیزڈ کارگو کی طلب کے تناظر میں حویلیاں ڈرائی پورٹ کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply