ملتان میں 2 محرم الحرام کے موقع پر 143 مجالس اور 4 جلوسوں کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں
ملتان میں 2 محرم الحرام کے موقع پر 143 مجالس اور 4 جلوسوں کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات

مزید خبریں
ملتان۔ 18 جون (اے پی پی):ملتان میں 2 محرم الحرام کے موقع پر 143 مجالس اور 4 جلوسوں کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر پولیس افسران اور جوانوں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر سخت نگرانی، سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور جامع چیکنگ جاری ہے
جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔سی پی او صادق علی ڈوگر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اور عزاداروں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے شہریوں سے مذہبی ہم آہنگی اور پرامن ماحول کے فروغ کے لیے پولیس اور انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کی ہے۔








