اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):روٹری کلب پاکستان کارپوریٹ نے روٹری انٹرنیشنل کے صدر فرانسیسکو آزارو، روٹری فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی چیئر ہولگر کناک اور انٹرنیشنل پولیو پلس کمیٹی کے چیئرمین مائیک میک گورن کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں صدر آزارو اور وفد نے حکومت پاکستان کی پولیو کے خاتمے کے لئے کاوشوں کو سراہا جبکہ سابق ٹرسٹی عزیز میمن نے مقامی چیلنجز اور فیلڈ ورکرز کی …
روٹری کلب کا روٹری انٹرنیشنل کے صدر ، روٹری فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی چیئر اور انٹرنیشنل پولیو پلس کمیٹی کے چیئرمین کے اعزاز میں استقبالیہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):روٹری کلب پاکستان کارپوریٹ نے روٹری انٹرنیشنل کے صدر فرانسیسکو آزارو، روٹری فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی چیئر ہولگر کناک اور انٹرنیشنل پولیو پلس کمیٹی کے چیئرمین مائیک میک گورن کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔
تقریب میں صدر آزارو اور وفد نے حکومت پاکستان کی پولیو کے خاتمے کے لئے کاوشوں کو سراہا جبکہ سابق ٹرسٹی عزیز میمن نے مقامی چیلنجز اور فیلڈ ورکرز کی قربانیوں کو اجاگر کیا۔ صدر کلب جسٹس (ر) فاروق عرفان خان نے خدمتِ خلق کے عزم کو دہرایا اور بانی عمران غزنوی نے کارپوریٹ سیکٹر پر زور دیا کہ وہ پائیدار سماجی خدمت میں شراکت کریں۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی سینیٹر سید سرمد علی نے پاکستان کو ایک متنوع اور ابھرتا ہوا سیاحتی مرکز قرار دیا۔ تقریب میں اٹلی کی سفیر، آئی سی ایم اے اور اے سی سی اے کے رہنماؤں سمیت کارپوریٹ قائدین اور صحافیوں نے شرکت کی۔








