ڈکیت گینگ کے 2 اہم ارکان گرفتار،لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد،ڈی ایس پی مظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔ 23 اگست (اے پی پی):مظفرگڑھ پولیس کی ڈکیت گینگ کے خلاف بڑی کارروائی میں ڈکیت گینگ کے 2 اہم ارکان گرفتار،لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمدکیاگیا۔ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا صدیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تھانہ شاہ جمال پولیس نے بدنام زمانہ کنیرا ڈکیت گینگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوے گینگ کے دو اہم ارکان اسماعیل کنیرااور اختر میرانی کو گرفتار کرلیا ہے۔ …

مظفرگڑھ۔ 23 اگست (اے پی پی):مظفرگڑھ پولیس کی ڈکیت گینگ کے خلاف بڑی کارروائی میں ڈکیت گینگ کے 2 اہم ارکان گرفتار،لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمدکیاگیا۔ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا صدیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تھانہ شاہ جمال پولیس نے بدنام زمانہ کنیرا ڈکیت گینگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوے گینگ کے دو اہم ارکان اسماعیل کنیرااور اختر میرانی کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ڈکیتوں سے تین عدد موٹر سائیکل ،پیٹر انجن،26 عدد سولر پلیٹیں،طلائی زیورات،ساڑھے سات لاکھ نقد رقم سمیت 26 لاکھ 80 ہزار مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا محمد صدیق نے ڈکیت گینگ سے ریکور ہونے والا مال مسروقہ درجنوں مقدمات کے مدعیان کے حوالے کردیا جس پر متاثرین اور اہل علاقہ نے ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا محمد صدیق ،ایس ایچ او تھانہ شاہ جمال حسنین رضا،سب انسپکٹر ارسلان نواز،اور پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔