وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی سیشلز (افریقہ) نیچر ٹریل رنز میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے پاکستانی رنرز کو مبارکباد

اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سیشلز (افریقہ) نیچر ٹریل رنز میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے پاکستانی رنرز وقار احمد، عمر زمان، مزمل شہزاد، انعم عذیر، نیلب کیانی، محسن اعجاز سمیت دیگر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی نمایاں کارکردگی پوری قوم کے لئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے …

اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سیشلز (افریقہ) نیچر ٹریل رنز میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے پاکستانی رنرز وقار احمد، عمر زمان، مزمل شہزاد، انعم عذیر، نیلب کیانی، محسن اعجاز سمیت دیگر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔

ہفتہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی نمایاں کارکردگی پوری قوم کے لئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی رنرز نے مشکل اور دشوار گذار پہاڑی ٹریک پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر دنیا کو پیغام دیا کہ ہمارے ایتھلیٹس کسی سے کم نہیں۔

وفاقی وزیر نے خواتین رنرز بالخصوص لاہور کی انعم عذیر اور اسلام آباد کی نیلب کیانی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین کھلاڑی عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی محنت اور عزم سے پاکستان کا تشخص دنیا بھر میں اجاگر کیا ہے۔