پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق صبا صادق کا ہیڈ بلوکی اور پھول نگر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق صبا صادق نے جمعہ کو ہیڈ بلوکی اور پھول نگر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انھوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور ان کو درپیش مشکلات و مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔وزارت انسانی حقوق سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری نے ضلعی انتظامیہ سے بحالی سے متعلق سرگرمیوں بارے بریفنگ …

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق صبا صادق نے جمعہ کو ہیڈ بلوکی اور پھول نگر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انھوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور ان کو درپیش مشکلات و مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔وزارت انسانی حقوق سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری نے ضلعی انتظامیہ سے بحالی سے متعلق سرگرمیوں بارے بریفنگ لی۔صبا صادق نے کہا کہ حکومت متاثرین کو ریلیف اور بحالی کے عمل میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔علاوہ ازیں صبا صادق نے ہیڈ بلوکی کے قریب قائم ریلیف کیمپس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صبا صادق نے کہا کہ ریلیف کیمپس میں متاثرہ خاندانوں کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، متاثرین کیلئے بروقت امداد اور شفاف تقسیم پنجاب و وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک بھرپور اقدامات جاری رہیں گے۔انھوں نے کہا کہ حکومت انسانی حقوق کے تقاضوں کے مطابق متاثرہ افراد کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔صبا صادق نے ریلیف آپریشن میں ضلعی و مقامی اداروں کے کردار کو سراہا ۔انھوں نے ریلیف آپریشن مزید موثر بنانے اور متاثرین کے لیے امدادی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔