ایشیائی شیئرز کی قیمتیں اور امریکی ڈالرکی قدرمستحکم

ٹوکیو ۔ 26 جولائی (اے پی پی) ایشیائی سٹاکس مارکیٹس میں بدھ کو شیئرز اور امریکی ڈالر کو مجموعی طور استحکام حاصل رہا۔ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں سات ہفتوں کی مندی سے باہر نکلتے ہوئے 0.5 فیصد اضافہ ہوا۔دوسری طرف چین کے مرکزی بینک کی ریگوکٹری پالیسیوں کی سختی نے شنگھائی سٹاکس کو مندی کا شکار کر دیا،شنگھائی کا مرکزی کمپوزٹ انڈکس 0.4 اور سیﺅل کا کوسپی انڈکس 0.3 فیصد ڈاﺅن …

ٹوکیو ۔ 26 جولائی (اے پی پی) ایشیائی سٹاکس مارکیٹس میں بدھ کو شیئرز اور امریکی ڈالر کو مجموعی طور استحکام حاصل رہا۔ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں سات ہفتوں کی مندی سے باہر نکلتے ہوئے 0.5 فیصد اضافہ ہوا۔دوسری طرف چین کے مرکزی بینک کی ریگوکٹری پالیسیوں کی سختی نے شنگھائی سٹاکس کو مندی کا شکار کر دیا،شنگھائی کا مرکزی کمپوزٹ انڈکس 0.4 اور سیﺅل کا کوسپی انڈکس 0.3 فیصد ڈاﺅن رہا۔ٹوکیو فوریکس میں ایشیاءبڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر انڈکس(ڈی ایکس وائے) 94.143پر رہا جبکہ امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ 111.905ین اور یورو کی 1.1639ڈالر رہی۔سپاٹ مارکیٹ میں سونے کے نرخ 0.15فیصد کمی کے ساتھ 1,246.52 ڈالر فی اونس رہی،گزشتہ پیر کو سونے کے نرخ بلند ترین سطح 1,258.79 ڈالر فی اونس پر آگئے تھے۔

Leave a Reply