یَوم دفاع و شہداء 2025 کے موقع پر شہداء پاکستان کو سلام

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):وطن پر جان نچھاور کرنے والے بیٹوں کے والدین کا حوصلہ بلند اور انہیں اپنے پیاروں کی شہادت پر فخر ہے۔کیپٹن سلمان سرور شہید کے والد نے کہا ہے کہ کیپٹن سلمان سرور شہید کا تعلق لاہور سے ہے، انہوں نے 2005 میں فوج میں شمولیت اختیار کی۔کیپٹن سلمان سرور نے 14 مئی 2013 کو خیبر میں دہستگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش …

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):وطن پر جان نچھاور کرنے والے بیٹوں کے والدین کا حوصلہ بلند اور انہیں اپنے پیاروں کی شہادت پر فخر ہے۔کیپٹن سلمان سرور شہید کے والد نے کہا ہے کہ کیپٹن سلمان سرور شہید کا تعلق لاہور سے ہے، انہوں نے 2005 میں فوج میں شمولیت اختیار کی۔کیپٹن سلمان سرور نے 14 مئی 2013 کو خیبر میں دہستگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔ان کے والد نے کہا کہ شہید نے ایف سی کے پی نارتھ میں بطور والنٹیر اپنی خدمات پیش کیں۔

شہید نے نہ صرف بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا بلکہ انکے ناپاک عزائم کو بھی خاک میں ملاتے ہوئے وطن پہ جان نچھاور کی۔شہید کے والدین عزم و حوصلے کی ایک عظیم مثال ہیں۔شہید نے بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے کے بعد بھی اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنے جوانوں کی حفاظت کو ترجیح دی۔ کیپٹن سلمان سرور شہید کے والد نے مزید کہا کہ اپنے ملک کو بچانے کے لئے جانیں دینا پڑتی ہیں اور مجھے فخر ہے کے میرے بیٹے نے ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جان دی۔والد کیپٹن سلمان سرور شہید نے کہا کہ آزادی مفت میں نہیں ملتی، اسکی قیمت ہم اپنی جانیں دے کے چکاتے ہیں اور آئندہ بھی خوشی خوشی ملک کی خاطر اپنی جان قربان کریں گے۔