اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن فخر،جراءت اور پختہ عزم کی علامت ہے،1965 میں افواج پاکستان اور عوام بڑی دشمن قوت کے سامنے ڈٹ گئے۔ یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں عوام نے اتحاد ویکجہتی سے اور مسلح افواج نے عزم و بہادری سے فتح کو یقینی …
6 ستمبر کا دن فخر،جراءت اور پختہ عزم کی علامت ہے، بلاول بھٹو زرداری

مزید خبریں
اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن فخر،جراءت اور پختہ عزم کی علامت ہے،1965 میں افواج پاکستان اور عوام بڑی دشمن قوت کے سامنے ڈٹ گئے۔
یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں عوام نے اتحاد ویکجہتی سے اور مسلح افواج نے عزم و بہادری سے فتح کو یقینی بنایا۔آج ہمیں اتحاد،استقامت اور قومی یکجہتی کے عہد کو تازہ کرنے ہوگا۔
ہم۔سب متحد ہوکر قوم کے لئے ایک روشن مستقبل یقینی بنا سکتے ہیں۔1965 کے شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعاگو ہیں۔اس جنگ کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت وسلام پیش کرتے ہیں۔








