اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے اسلام آباد اور پنجاب کے شمالی علاقوں میں ممکنہ اربن فلڈنگ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 2 سے 6 گھنٹوں میں مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور گردونواح میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے ۔ این ڈی ایم اے کے میڈیا ونگ کی جانب سے ہفتہ کی شام جاری الرٹ کے مطابق …
این ڈی ایم اے کی جانب سے اسلام آباد اور پنجاب کے شمالی علاقوں میں ممکنہ اربن فلڈنگ الرٹ جاری
اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے اسلام آباد اور پنجاب کے شمالی علاقوں میں ممکنہ اربن فلڈنگ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 2 سے 6 گھنٹوں میں مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور گردونواح میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے ۔
این ڈی ایم اے کے میڈیا ونگ کی جانب سے ہفتہ کی شام جاری الرٹ کے مطابق گزشتہ روز گرمی کی وجہ سے ٹاورنگ کومولس بادلوں کا سسٹم بنا جو کہ بجلی کے گرنے، گرج چمک کے موسلادھار بارشوں کا باعث بن سکتا ہے ، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے جبکہ طوفانی بارشوں سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان اور بجلی بند ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ درختوں، کمزور عمارتوں سے دور رہیں،گاڑی محفوظ جگہ پارکنگ کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔









