اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ نئی منڈیوں کی تلاش اور برآمدا ت کے فروغ کے لئے عالمی نمائشوں میں بھرپور شرکت کے ساتھ سنگل کنٹری نمائشو ں کے انعقاد کے لئے بھی کاوشیں کی جائیں، پیداواری لاگت اور فریٹ ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے برآمد کنندگان مشکلات سے دوچار ہیں اس لئے عالمی …
برآمدا ت کے فروغ کیلئے عالمی نمائشوں میں شرکت ،سنگل کنٹری نمائشو ں کے انعقاد کیا جائے، نجم مزاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ نئی منڈیوں کی تلاش اور برآمدا ت کے فروغ کے لئے عالمی نمائشوں میں بھرپور شرکت کے ساتھ سنگل کنٹری نمائشو ں کے انعقاد کے لئے بھی کاوشیں کی جائیں، پیداواری لاگت اور فریٹ ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے برآمد کنندگان مشکلات سے دوچار ہیں اس لئے عالمی نمائشوں میں شریک ہونے والوں کی مالی معاونت کے طے شدہ فارمولے پر نظر ثانی کرتے ہوئے مزید ریلیف دیا جائے ۔
اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آرگینک خوراک اور مصنوعات کی عالمی نمائشوں میں زیادہ سے زیادہ پاکستانی کمپنیوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے جس سے ہماری مصنوعات کی موثر تشہیر ہو سکے گی اور پاکستان عالمی منڈیوں میں اپنا شیئر حاصل کرنے کے قابل ہو سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آرگینک خوراک اور مصنوعات کو برآمدات کے تناظر میں دیکھا جائے اور عالمی معیار کی سرٹیفکیشن کے لئے تعاون کیا جائے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جس طرح صوبے کی معیشت کی ترقی کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہیں ہم پر امید ہیں کہ وہ ہمارے مطالبات کو زیر غور لائیں گی ۔
نجم مزاری نے کہا کہ حکومت برآمدی مصنوعات کی سوشل میڈیا کے مختلف ٹولز کے ذریعے تشہیر کیلئے اپنی نگرانی میں الگ سے ادارہ قائم کرے جس کے بہترین نتائج نکلیں گے ۔حکومتی شخصیا ت کے بیرون ممالک دوروں پر نجی شعبے خصوصاً برآمد کنندگان کے وفود کو ساتھ لے جایا جائے اور پاکستانی سفارتخانوں میں تعینات کمرشل اتاشیوں کو ملاقاتوں کا اہتمام کرانے کیلئے متحرک کیا جائے ۔








