شمالی وزیرستان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقاریب کا انعقاد

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):میرانشاہ میں یومِ دفاع و شہداء کے حوالے سےمختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔تقاریب کا مقصد شہداء کی شجاعت اور لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرنا تھا ۔میرانشاہ ماڈل سکول میں پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلعی انتظامیہ، ملک و مشران اور عسکری افسران نے شرکت کی ۔ طلباء و طالبات نے ملی جذبے سے بھرپور نغمے، تقاریر اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے …

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):میرانشاہ میں یومِ دفاع و شہداء کے حوالے سےمختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔تقاریب کا مقصد شہداء کی شجاعت اور لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرنا تھا ۔میرانشاہ ماڈل سکول میں پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلعی انتظامیہ، ملک و مشران اور عسکری افسران نے شرکت کی ۔

طلباء و طالبات نے ملی جذبے سے بھرپور نغمے، تقاریر اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے ۔شرکاء نے طلباء کی خوبصورت پرفارمنس، حب الوطنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو خوب سراہا ۔سکول کے بچوں نے قومی پرچم اور بینرز تھامے واک کر کے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

مزید خبریں