گجرات میں آئندہ 22 گھنٹوں میں تمام روڈز مکمل کلیئر کر دیئے جائیں گے، ڈی جی پی ڈی ایم اے

لاہور۔7ستمبر (اے پی پی):ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ گجرات میں تمام مشنری پانی نکاسی کے لئے کام کر رہی ہے،اگلے 22 گھنٹوں میں تمام روڈز مکمل کلیئر ہو جائیں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اتوار کے روز یہاں ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ گجرات پچھلے 24 گھنٹوں سے …

لاہور۔7ستمبر (اے پی پی):ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ گجرات میں تمام مشنری پانی نکاسی کے لئے کام کر رہی ہے،اگلے 22 گھنٹوں میں تمام روڈز مکمل کلیئر ہو جائیں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اتوار کے روز یہاں ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ گجرات پچھلے 24 گھنٹوں سے ناگہانی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے،تمام اداروں کی مشنری اس وقت گجرات میں پانی کی نکاسی کے لئے کام کر رہی ہے،گجرات میں ریلوے روڈ ،شاہ جہانگیر ،دیگر روڈ پوری طرح کلیئر ہونے کے بعد ٹریفک کے لئے کھول دیئے گئے ہیں جبکہ جناح چوک ،کچہری روڈ پر پانی موجود ہے ،اگلے 22 گھنٹوں میں یہ روڈز مکمل کلیئر کردیئے جائیں گے،تمام مشنری اور متعلقہ ادارے اس وقت گجرات میں کام کر رہے ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جلالپور پیر والہ میں ایک کشتی ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جس میں 10 لوگوں کو موقع پر ریسیکو کیا گیا جبکہ70 سالہ ایک خاتون اور 4 بچے جاں بحق ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے فوری اس واقعے کا نوٹس لیا اورضلعی انتظامیہ نے وزیر اعلی کی ہدایت پر ان کی تجہیز و تکفین کا بندوست کیا جبکہ اگلے 24 گھنٹوں میں متاثرہ فیملی کی مالی امداد بھی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی کشتیوں نے پنجاب بھر میں ابھی تک 25 ہزار 1 سو 46 ٹرپس مکمل کیے ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ دریائے ستلج میں اب رائزنگ ٹرینڈ نہیں ہے ،گنڈا سنگھ پر صورتحال برقرار ہے ،در یائے راوی میں جسڑ کے مقام پر اب پانی 65 ہزار کیوسک ہے ،سائفن 98 ہزار اور شاہدرہ کے مقام پر 97 ہزار کیوسک گزر رہا جبکہ ہیڈ سدھنائی پر 91 ہزار کیوسک موجود ہے ۔ا

نہوں نے کہا کہ پانی کا دوسرا ریلہ ہیڈ مرالہ سے ہوتا ہوا اب تریموں پر اپنی پیک پر پہنچ چکا ہے جبکہ 5 لاکھ83ہزار کیوسک پانی کا ریلہ ہیڈ تریموں کے مقام پر ہے ،اگلے 12سے 18 گھنٹے میں یہ پانی6 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرے گا ۔ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ہیڈ محمد والا پر پانی کم ہو رہا ہے ،ملتان میں کم از کم اگلے 72 گھنٹے یہی صورتحال برقرار رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اب علی پور کے مقام پر 5 لاکھ سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ ہیڈ پنجند پر پانی کا لیول 6 لاکھ کیوسک کراس کرے گا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت تک 25 اضلاع متاثر جن میں 4155 نقصانات متاثر ہوئے ہیں، 41 لاکھ 51 ہزار سے زائد نفوس کی ابادی متاثر ہوئی ہے جن اضلاع میں صورتحال میں بہتری آئی وہاں پر ریلیف کیمپس سے 60 سے 70 ہزار لوگ موجود ہیں ،جنھیں کھانے کے ساتھ بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 500 میڈیکل کیمپس میں2 لاکھ افراد طبی سہولیات لے چکے جبکہ اب تک 20 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ پنجاب میں اب تک ٹوٹل 56 افراد سیلابی صورتحال کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں۔

 

مزید خبریں