این سی ایس ڈبلیو کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس مکمل، پاکستان کی پہلی نیشنل جینڈر پیریٹی رپورٹ کیلئے متحدہ فریم ورک تیار

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):قومی کمیشن برائے وقار نسواں (این سی ایس ڈبلیو ) نے یو این ایف پی اے، یو این ویمن، گروپ ڈویلپمنٹ پاکستان اور نیدرلینڈز کے سفارتخانے کے تعاون سے دو روزہ مشاورتی اجلاس مکمل کیا جس کے نتیجے میں پاکستان کی پہلی نیشنل جینڈر پیریٹی رپورٹ کے لیے متحدہ فریم ورک تیار کر لیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ عالمی یوم خواتین 8 مارچ 2026ء کو جاری …

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):قومی کمیشن برائے وقار نسواں (این سی ایس ڈبلیو ) نے یو این ایف پی اے، یو این ویمن، گروپ ڈویلپمنٹ پاکستان اور نیدرلینڈز کے سفارتخانے کے تعاون سے دو روزہ مشاورتی اجلاس مکمل کیا جس کے نتیجے میں پاکستان کی پہلی نیشنل جینڈر پیریٹی رپورٹ کے لیے متحدہ فریم ورک تیار کر لیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ عالمی یوم خواتین 8 مارچ 2026ء کو جاری کی جائے گی۔یہ اقدام پہلی بار پاکستان کے صنفی اعداد و شمار کو قومی سطح پر ہم آہنگ کرے گا اور انہیں عالمی معیار کے مطابق بنائے گا جس سے عالمی جینڈر گیپ رپورٹ میں پاکستان کی درجہ بندی بہتر ہو سکے گی۔

اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے این سی ایس ڈبلیو کی چیئرپرسن ام لیلی اظہر نے کہا کہ درست اور بروقت ڈیٹا پاکستان کی صحیح تصویر دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد اور معیاری اعداد و شمار فراہم کر کے اس عمل میں حقیقی شراکت دار بنیں۔اجلاس ایک متفقہ اور پائیدار فریم ورک کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ این سی ایس ڈبلیو کی سیکرٹری حمیرا ضیاء مفتی نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور وزیر قانون، انصاف اور انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی حمایت کو سراہا۔یہ اقدام پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قابل اعتبار اور معیاری صنفی رپورٹنگ کی طرف سنگ میل ہے۔