اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مہمند، شمالی وزیرِ ستان اور بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ جمعرات کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے آپریشنز میں 19 خارجیوں کو …
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا مہمند، شمالی وزیرِ ستان اور بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مہمند، شمالی وزیرِ ستان اور بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
جمعرات کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے آپریشنز میں 19 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاک فوج کے افسران و اہلکار فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کےلئے دن رات مصروف عمل ہیں،دفاعِ وطن کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔








