سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، بیشتر علاقوں میں فیڈرز اور گرڈ سٹیشنز کو مکمل یا جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے، پاور ڈویژن

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، بیشتر علاقوں میں فیڈرز اور گرڈ سٹیشنز کو مکمل یا جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی پر پاور ڈویژن کی 11 ستمبر تک کی رپورٹ کے مطابق فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں ٹی ٹی سنگھ، فیصل آباد ، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی اور ڈی …

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، بیشتر علاقوں میں فیڈرز اور گرڈ سٹیشنز کو مکمل یا جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی پر پاور ڈویژن کی 11 ستمبر تک کی رپورٹ کے مطابق فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں ٹی ٹی سنگھ، فیصل آباد ، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی اور ڈی آئی خان کے 28 گرڈ اور 81 فیڈرز متاثر ہوئے، متاثرہ فیڈرز میں 27 مکمل اور 53 جزوی طور پر بحال کر کے 202436 متاثرہ صارفین میں سے 111812 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی ہے، باقی 90624 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام پانی اترنے پر 14 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے۔

لیسکو میں لاہور، اوکاڑہ، شيخوپورہ، قصور اور ننکانہ کے 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 60 مکمل اور 7 جزوی طور پر بحال کر کے 73734 متاثرہ صارفین میں سے 67203 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی ہے، باقی 6531 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام 12 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے، لیسکو کے زیرِ انتظام علاقے لاہور اور شیخوپورہ میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل،ل کر لیا گیا ہے۔

اسی طرح میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں کے 174 متاثرہ فیڈرز میں سے 5 مکمل اور 165 جزوی طور پر بحال کر کے میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 199129 متاثرہ صارفین میں سے 18243 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی ہے، پانی اترتے ہی متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی کا کام شروع ہو جائے گا۔گیپکوکے 11 گرڈز اور 103 متاثرہ فیڈرز میں سے 96 فیڈرز مکمل اور 7 جزوی طور پر بحال کر کے 735987 متاثرہ صارفین میں سے 734457 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی ہے، باقی 1531 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی بحالی کا کام سیلاب کا پانی اترنے پر مکمل کر لیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق پیسکو کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان کے 12 گرڈز اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے، 87 فیڈرز مکمل اور 4 جزوی طور پر بحال کر کے 463375 متاثرہ صارفین میں سے 461247 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی ہے، باقی 2128 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام 11 سے 12 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے،پیسکو کے زیرِ انتظام علاقے سوات، صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔

مزید برآں ٹیسکو کے علاقے شمالی وزیرستان اور خیبر کے 18 فیڈرز متاثر ہوئے، 16 فیڈر مکمل اور 2 فیڈر جزوی طور پر بحال کر کے 31774 متاثرہ صارفین میں سے 29978 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی ہے، ٹیسکو کے باقی 1796 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام تقریباََ 15 ستمبر شام 5 بجے تک مکمل ہونے کی توقع ہے جبکہ ہیزیکو کے زیرِ انتظام علاقے مانسہرہ کے 3 متاثرہ فیڈر مکمل طور پر بحال کر دیئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 51 گرڈ اور 537 فیڈرز متاثر ہوئے، 294 فیڈر مکمل اور 238 جزوی طور پر بحال کر۔کے 17 لاکھ 30 ہزار 100 متاثرہ صارفین میں سے 14 لاکھ 46 ہزار 6 سو 4 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی ہے، باقی 2 لاکھ 83 ہزار 4 سو 96 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی اولین ترجیح ہے۔