اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی( سمیڈا) ، یونیورسٹی آف لاہور اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے باہمی اشتراک سے منعقدہ " فرسٹ نیشنل ایس ایم ای کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوے مقررین نے کہاکہ معاشی ترقی کیلئے ایس ایم ای کے شعبہ میں تحقیق کے کلچر کو فرو غ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایس ایم ای کاشعبہ …
معاشی ترقی کیلئے ایس ایم ای کے شعبہ میں تحقیق کے کلچر کو فرو غ دینے کی ضرورت ہے،مقررین کا ” فرسٹ نیشنل ایس ایم ای کانفرنس” سے خطاب
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی( سمیڈا) ، یونیورسٹی آف لاہور اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے باہمی اشتراک سے منعقدہ ” فرسٹ نیشنل ایس ایم ای کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوے مقررین نے کہاکہ معاشی ترقی کیلئے ایس ایم ای کے شعبہ میں تحقیق کے کلچر کو فرو غ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایس ایم ای کاشعبہ کسی بھی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار کاحامل ہے جو نہ صرف روزگار کی فراہمی بلکہ ملکی برآمدات کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کررہا رہے۔ انہوںنے کہاکہ شعبہ میں تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ سے نت نئی ایجادات سے ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کرکے قیمتی زرمبادلہ کما یاجاسکتاہے۔









