اچ شریف کے مقام پر نان کسٹم سگریٹ کی بھاری کھیپ برآمد

لاہور۔14ستمبر (اے پی پی):اچ شریف کے مقام پر نان کسٹم سگریٹ کی بھاری کھیپ برآمد کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق، گاڑی نمبر BRE-093 کو بلیک شیشوں کی وجہ سے مشکوک جانتے ہوئے روکا گیا۔چیکنگ پر گاڑی سے ایک ہزار پچاس نان کسٹم سگریٹ بنڈلز برآمد ہوئے، جن کی مالیت تقریبا دس لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔کارروائی کے دوران …

لاہور۔14ستمبر (اے پی پی):اچ شریف کے مقام پر نان کسٹم سگریٹ کی بھاری کھیپ برآمد کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق، گاڑی نمبر BRE-093 کو بلیک شیشوں کی وجہ سے مشکوک جانتے ہوئے روکا گیا۔چیکنگ پر گاڑی سے ایک ہزار پچاس نان کسٹم سگریٹ بنڈلز برآمد ہوئے، جن کی مالیت تقریبا دس لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔گاڑی اور نان کسٹم سامان کو کسٹمز اینٹی اسمگلنگ سیل بہاولپور کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی دار علی خٹک نے پٹرولنگ افسران کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے۔