کامسٹیک کا عالمی غذائی تحفظ کے لیے بائیو ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کے لیے ڈھاکہ میں تیسرے او آئی سی یوتھ فورم کا آغاز

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):دنیا موسمیاتی تبدیلیوں، بڑھتی ہوئی آبادی اور بڑ ھتے غذائی عدم تحفظ سے دوچار ہے، او آئی سی۔ کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے نارتھ ساؤتھ یونیورسٹی ( این ایس یو ) ڈھاکہ میں زرعی بائیو ٹیکنالوجی پر تیسرے او آئی سی یوتھ فورم کا گزشتہ روز افتتاح کیا۔ تاریخی دو روزہ ایونٹ پوری مسلم دنیا سے پالیسی سازوں، سائنسدانوں اور نوجوان …

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):دنیا موسمیاتی تبدیلیوں، بڑھتی ہوئی آبادی اور بڑ ھتے غذائی عدم تحفظ سے دوچار ہے، او آئی سی۔ کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے نارتھ ساؤتھ یونیورسٹی ( این ایس یو ) ڈھاکہ میں زرعی بائیو ٹیکنالوجی پر تیسرے او آئی سی یوتھ فورم کا گزشتہ روز افتتاح کیا۔ تاریخی دو روزہ ایونٹ پوری مسلم دنیا سے پالیسی سازوں، سائنسدانوں اور نوجوان رہنماؤں کو اکٹھا کرنے میں معاونت فراہم کرے گا تاکہ پائیدار زراعت اور عالمی غذائی تحفظ کے لیے بایو ٹیکنالوجی کو ایک گیم چینجر حل کے طور پر دریافت کیا جا سکے۔افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ڈاکٹر صلاح الدین احمد، وزارت خزانہ اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، بنگلہ دیش حکومت کے مشیر ایم اے کشم، ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز این ایس یو عزیز القیصر، چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز این ایس یو بینظیر احمد، ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز سفیر خسرو نوزیری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل آئی او ایف ایس اور پروفیسر عبدالحنان چودھری وائس چانس نے بی شرکت کی ۔اپنے کلیدی خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے یاد دلایا کہ یوتھ فورم کا تصور او آئی سی کے رکن ممالک کے نوجوان سائنس دانوں کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ وہ آپس میں جڑیں، اختراع کریں اور تعاون کریں۔

انہوں نے اسلام آباد اور قازقستان میں سابقہ ​​ایڈیشنز کی کامیابی پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ ڈھاکہ فورم زرعی بائیو ٹیکنالوجی اور جینوم ایڈیٹنگ ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو غذائی عدم تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کلیدی اوزار ہیں۔ انہوں نے اس سال کے فورم کو غزہ کے لوگوں کے نام کیا جو بھوک اور محرومی کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے خوراک کی کمی کے سائنسی حل کی اخلاقی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نوجوان شرکاء پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں، مباحثوں میں سرگرمی سے حصہ لیں اور تعاون کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے معاشروں کے لیے ایک تبدیلی کی قوت ہیں اور ذمہ دارانہ، اخلاقی، اور اثر انگیز بائیو ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے میں ان کی شمولیت بہت ضروری ہے۔ کامسٹیک کے ساتھ بنگلہ دیش کی بڑھتی ہوئی شراکت کا اعتراف کرتے ہوئے، انہوں نے کامسٹیک۔ بنگلہ دیش سکالر شپ پروگرام کا حوالہ دیا جس نے بہت سے نوجوان سکالرز کو پاکستان اور او آئی سی کے دیگر ممالک میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کرنے کے قابل بنایا ہے۔فورم کا افتتاحی اجلاس ایک گروپ فوٹو اور نیٹ ورکنگ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جو تعاون اور جدت کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ فورم کے دوران تکنیکی سیشنز میں ترکی، ملائیشیا، آذربائیجان، پاکستان، قازقستان، سعودی عرب، برطانیہ اور دیگر ممالک کے ماہرین شامل ہوں گے جو زرعی بائیو ٹیکنالوجی میں علم کے تبادلے اور بین الاقوامی تعاون کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔