اسرائیل کی گمراہ کن سوچ دنیا کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن چکی ہے، ترکیہ

انقرہ ۔16ستمبر (اے پی پی):ترکیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی گمراہ کن سوچ خطے اور دنیا کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوآن العربیہ کے مطابق انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل کو سزا دینے اور اس کے ذمہ داروں کا محاسبہ کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنا ناگزیر ہیں۔نے یہ بات دوحہ میں عرب و اسلامی سربراہی اجلاس …

انقرہ ۔16ستمبر (اے پی پی):ترکیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی گمراہ کن سوچ خطے اور دنیا کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوآن العربیہ کے مطابق انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل کو سزا دینے اور اس کے ذمہ داروں کا محاسبہ کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنا ناگزیر ہیں۔نے یہ بات دوحہ میں عرب و اسلامی سربراہی اجلاس کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ "اسرائیلی جارحیت مسلسل بڑھ رہی ہے جو ہمارے خطے کے لیے براہ راست خطرہ ہے” اور قطر پر اسرائیلی حملہ "ناقابلِ قبول اور تاریخ میں پہلی بار ہونے والی سنگین خلاف ورزی ہے”۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اقوامِ متحدہ کے منشور اور عالمی نظام کو پامال کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے بڑے بڑے فریب دراصل وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کی انتہا پسند حکومت کی لالچ کو ظاہر کرتے ہیں۔اس کی مجرمانہ کارروائیاں اب اس کے قریبی اتحادیوں کو بھی اعتراض پر مجبور کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنی توسیع پسندانہ اور جارحانہ پالیسیوں سے صرف طاقتور روک تھام کے ذریعے ہی باز آئے گا۔ اس موقع پر انہوں نے عرب و اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی دفاعی فوجی صنعت کو مزید مستحکم کریں اور اسرائیل پر اقتصادی دباؤ ڈالیں۔