دمشق ۔17ستمبر (اے پی پی):سابق شام کے سیاست دان بشار الاسد رجیم کے خاتمے کے بعد شام میں نئے تعلیمی سال کی تیاری جاری ہے۔العربیہ کے مطابق اس سلسلے میں وزارت اعلیٰ تعلیم نے نصاب میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔وزارت تعلیم نے 2025/2026 ءکے لیے منظور شدہ نصاب کا اعلان کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ تاریخ، جغرافیہ، اسلامیات اور سوشل سائنسز میں بشار الاسد اور اس کے نظام سے …
شام کے درسی نصاب سے بشارالاسد کا نا م خارج

مزید خبریں
دمشق ۔17ستمبر (اے پی پی):سابق شام کے سیاست دان بشار الاسد رجیم کے خاتمے کے بعد شام میں نئے تعلیمی سال کی تیاری جاری ہے۔العربیہ کے مطابق اس سلسلے میں وزارت اعلیٰ تعلیم نے نصاب میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔وزارت تعلیم نے 2025/2026 ءکے لیے منظور شدہ نصاب کا اعلان کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ تاریخ، جغرافیہ، اسلامیات اور سوشل سائنسز میں بشار الاسد اور اس کے نظام سے متعلق تمام حوالہ جات اور علامات کو ہٹا دیا جائےگا۔اس فیصلے کے مطابق جنوری میں جاری شدہ اس ہدایت پر بھی عمل جاری رہے گا جس کے تحت قومی تربیت کا مضمون مکمل طور پر ختم کر دیا گیا تھا۔یہ اقدامات ایک وسیع تر عمل کا حصہ ہیں جس میں شام کے نصاب سے بعث پارٹی اور اس کا سابقہ نظام خارج کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس جنوری میں وزارت تعلیم نے قومی تربیت کے مضمون کو ختم کرتے ہوئے اس کے نمبروں کو تاریخ اور جغرافیہ میں مساوی طور پر تقسیم کرنے کا حکم دیا تھا، جبکہ ثانوی سطح پر اس کے نمبروں کو ہی ختم کر دیا گیا تھا۔وزارت تعلیم نے نصاب میں شامی انقلاب کے پرچم کو سرکاری طور پر شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نصاب میں ترمیم کا عمل بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے فوراً بعد دسمبر میں شروع ہوا، جس کے تحت پرانے دور کی تصاویر، نعرے اور مواد بھی حذف کر دیا گیا جو سابقہ نظام کی عکاسی کرتے تھے۔








