روس آئندہ سال بین الاقوامی سکیورٹی فورم کی میزبانی کرے گا

تہران ۔17ستمبر (اے پی پی):روس آئندہ سال بین الاقوامی سکیورٹی فورم کی میزبانی کرے گا ۔ تاس کے مطابق روسی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سرگئی شوئیگو نے اعلان کیا ہے کہ روس آئندہ سال 26 تا 29 مئی 2026 کے درمیان ایک بڑے پیمانے پر بین الاقوامی سکیورٹی فورم کی میزبانی کرے گا۔ یہ اعلان انہوں نے عراقی صدر عبداللطیف راشد سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ روسی فیڈریشن …

تہران ۔17ستمبر (اے پی پی):روس آئندہ سال بین الاقوامی سکیورٹی فورم کی میزبانی کرے گا ۔ تاس کے مطابق روسی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سرگئی شوئیگو نے اعلان کیا ہے کہ روس آئندہ سال 26 تا 29 مئی 2026 کے درمیان ایک بڑے پیمانے پر بین الاقوامی سکیورٹی فورم کی میزبانی کرے گا۔ یہ اعلان انہوں نے عراقی صدر عبداللطیف راشد سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ روسی فیڈریشن کے صدر نے فیصلہ کیا ہے کہ روس میں اگلے سال سب سے بڑے اور اہم سیکیورٹی فورم کا انعقاد کیا جائے گا، جو عالمی سطح پر سکیورٹی تعاون میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 15 اکتوبر 2025 کو ماسکو میں پہلا روس۔عرب سربراہی اجلاس منعقد کیا جائے گا، جو روس اور عرب دنیا کے درمیان تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہو گا۔انہوں نےمزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ اعلیٰ سطحی اجلاس عالمی سیاست میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہو گا اور روس۔عرب تعاون کو نئی جہت فراہم کرے گا۔اس موقع پر انہوں نے یہ بھی اعادہ کیا کہ روس، عراق سمیت دیگر شراکت داروں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔