سعودی عرب،مدینہ منورہ کی ایئرپورٹ روڈ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے نام سے منسوب ، شاہی فرمان جاری

ریاض۔17ستمبر (اے پی پی):خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مدینہ منورہ کی ایئرپورٹ روڈ کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے نام سے منسوب کرنے کاشاہی فرمان جاری کردیا ۔ اردو نیوز کے مطابق شاہی فرمان کےاجرا پر گورنر مدینہ منورہ اور شہرِ مقدس کی ترقیاتی اتھارٹی بورڈ کے چیئرمین شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے خادم الحرمین الشریفین کا شکریہ ادا …

ریاض۔17ستمبر (اے پی پی):خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مدینہ منورہ کی ایئرپورٹ روڈ کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے نام سے منسوب کرنے کاشاہی فرمان جاری کردیا ۔

اردو نیوز کے مطابق شاہی فرمان کےاجرا پر گورنر مدینہ منورہ اور شہرِ مقدس کی ترقیاتی اتھارٹی بورڈ کے چیئرمین شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے خادم الحرمین الشریفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مملکت کی سطح پر شاندار ترقی اور مثالی منصوبوں کے اجرا پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مثالی خدمات کو اجاگر کیا۔

یہ شاہراہ 13 کلو میٹر طویل ہے جو اہم اور مرکزی شاہراہوں سے ہوتی ہوئی گزرتی ہے جن میں شاہ فیصل بن عبدالعزیز (رنگ روڈ نمبر1) شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز (رنگ روڈ نمبر2) اور شاہ خالد بن عبدالعزیز (رنگ روڈ نمبر3 )۔خیال رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان شاہراہ پر شہر کے متعدد ترقیاتی اور اہم منصوبوں کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے ۔