پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہورہا ہے ،ترجمان پی ڈی ایم اے

لاہور۔18ستمبر (اے پی پی):پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے کے دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہو رہا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی علاقوں میں پانی کی سطح تیزی سے کم ہو رہی ہے،اس وقت دریائے سندھ، جہلم ، راوی ، چناب اور پنجند کے مقام پر پانی کا بہائو نارمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے …

لاہور۔18ستمبر (اے پی پی):پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے کے دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہو رہا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی علاقوں میں پانی کی سطح تیزی سے کم ہو رہی ہے،اس وقت دریائے سندھ، جہلم ، راوی ، چناب اور پنجند کے مقام پر پانی کا بہائو نارمل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اورسلیمانکی اور اسلام ہیڈ ورکس پر نچلے درجے کا سیلاب جبکہ ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں کا بہائو نارمل ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی ٰ کی ہدایت کے پیش نظر انتظامیہ ہر طرح کی صورتحال کے لیے الرٹ ہے اورسیلابی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں تاہم شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔

مزید خبریں