بھکر۔ 19 ستمبر (اے پی پی):بھکر پولیس نے بڑی کارر وائی میں نان کسٹم سگریٹ کی سمگلنگ ناکام بناکر سگریٹ کی بڑی کھیپ پکڑلی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کے احکامات پر انچارج چوکی میبل تھانہ کلورکوٹ نعمت اللہ سب انسپکٹر ،غضنفر عباس اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سمگللرز کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے نان کسٹم سگریٹ کی سمگلنگ …
بھکر پولیس کی بڑی کارروائی ،نان کسٹم سگریٹ کی سمگلنگ ناکام ،سگریٹ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ،ترجمان پولیس
بھکر۔ 19 ستمبر (اے پی پی):بھکر پولیس نے بڑی کارر وائی میں نان کسٹم سگریٹ کی سمگلنگ ناکام بناکر سگریٹ کی بڑی کھیپ پکڑلی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کے احکامات پر انچارج چوکی میبل تھانہ کلورکوٹ نعمت اللہ سب انسپکٹر ،غضنفر عباس اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سمگللرز کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے نان کسٹم سگریٹ کی سمگلنگ ناکام بنا دی
،لاکھوں روپے مالیت کی سگریٹ تقریبا 12 ہزار ڈبیاں مختلف اقسام کی برامد بھکر پولیس نے سمگلنگ میں استعمال کی جانے والی کار معہ سگریٹ مالیتی 15 لاکھ روپے بعد از کاروائی کسٹم حکام کے حوالے کر دی۔بھکر پولیس جرائم پیشہ عناصر خصوصا سمگلرز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔









