سلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں جمعرات کو باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر قومی ترانہ بجایاگیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ ایوان وزیر اعظم کے سینئر افسران نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی آمد پر …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا
سلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں جمعرات کو باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر قومی ترانہ بجایاگیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ ایوان وزیر اعظم کے سینئر افسران نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر منتخب ہونے کے بعد یکم اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔









