پوپ لیو کی غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کی مذمت

روم۔22ستمبر (اے پی پی):کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیو نے غزہ سے فلسطینی شہریوں کی جبری نقل مکانی کی مذمت کی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ویٹی کن سٹی میں ہفتہ وار عبادات کے دوران پادریوں کے ساتھ کہا کہ وہ اس بات کو دہراتے ہیں کہ تشدد اور انتقام پر مبنی جبری انخلا کا کبھی مستقبل نہیں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام …

روم۔22ستمبر (اے پی پی):کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیو نے غزہ سے فلسطینی شہریوں کی جبری نقل مکانی کی مذمت کی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ویٹی کن سٹی میں ہفتہ وار عبادات کے دوران پادریوں کے ساتھ کہا کہ وہ اس بات کو دہراتے ہیں کہ تشدد اور انتقام پر مبنی جبری انخلا کا کبھی مستقبل نہیں ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو امن کی ضرورت ہے۔ جو لوگ امن سے حقیقی محبت کرتے ہیں وہ امن کے لیے کام کرتے ہیں۔واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی خوفناک جنگ کو 2 سال مکمل ہونے والے ہیں اور اسرائیل کی فوج غزہ شہر کی تقریبا10 لاکھ کی آبادی کو جبری نقل مکانی پر مجبور کر کے غزہ میں آباد کاری کی غرض سے بد ترین بمباری کر رہی ہے۔